سورة النحل - آیت 37
إِن تَحْرِصْ عَلَىٰ هُدَاهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَن يُضِلُّ ۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اگر آپ ان کی ہدایت کی شدید خواہش (٢٣) رکھتے ہیں تو جان لیجیے کہ اللہ اس آدمی کو ہدایت نہیں دیتا جس کے لیے گمراہی لکھ دیتا ہے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ہوتا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یعنی اللہ تعالیٰ نے تو ہدایت اور گمراہی کے دونوں راستے واضح کردیئے۔ اب جو لوگ اس کی عطا کردہ استعداد سے کام نہ لیں اور حق پر باطل کو ترجیح دیں اور اللہ انہیں باطل میں پڑا رہنے کی سزا دے تو آپ کا ان کی ہدایت پر حرص کرنا انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔