سورة النحل - آیت 20
وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جن (معبودوں) کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں (١٣) وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے ہیں، اور وہ خود پیدا کئے جاتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی ان کے وجود کو تو اللہ تعالیٰ ہی نے پیدا کیا ہے۔ گویہ تراشے خراشے ان کے ہیں۔ یا خلق بمعنی’’ نَحتٌ“ (تراشنا) ہی ہو۔ جیسا کہ سورۃ صافات (آیت 95) میں ہے۔İأَتَعۡبُدُونَ مَا تَنۡحِتُونَĬ کہ تم ان بتوں کی پوجا کرتے ہو، جن کو تم خود اپنے ہاتھ سے تراشتے ہو۔ (کذافی الروح)