سورة النحل - آیت 17

أَفَمَن يَخْلُقُ كَمَن لَّا يَخْلُقُ ۗ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا جو (اللہ) پیدا کرتا ہے (١٠) وہ اس کے مانند ہے جو پیدا نہیں کرتا ہے، کیا تم نصیحت قبول نہیں کرتے ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 بلکہ وہ خود بھی اللہ تعالیٰ کا پیدا کیا ہوا ہے اس میں استفہام برائے تکبیت ہے اور اس سے شرک کا ابطال مقصود ہے۔ (روح)