سورة النحل - آیت 11
يُنبِتُ لَكُم بِهِ الزَّرْعَ وَالزَّيْتُونَ وَالنَّخِيلَ وَالْأَعْنَابَ وَمِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اس کے ذریعہ وہ تمہارے لئے کھیتی اور زیتون اور کھجور کے درخت اور متعدد قسم کے انگور اور ہر قسم کے پھل اگاتا ہے، بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو غور وفکر کرتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 کہ ایک ہی پانی ایک ہی سورج ایک ہی زمین اور ایک ہی ہوا سے کیسے رنگ برنگ کے پھل پھول پیدا ہوتے رہتے ہیں ان میں غور و فکر کے اور بھی طریقے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ كے علم و قدرت کے کمال پر استدلال ہوسکتا ہے۔