سورة الحجر - آیت 70
قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہوں نے کہا، کیا ہم نے تمہیں دنیا والوں کی حمایت کرنے سے روک نہیں رکھا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 یعنی ہم تمہیں رسوا نہیں کر رہے بلکہ تم خود اپنے آپ کو رسوا کر رہے ہو۔ کیا ہم آپ کو منع نہیں کرچکے کہ ہمارے مقابلے میں کسی حمایت نہ کریں۔ یا اپنے ہاں اجنبی مسافروں کو بطور مہمان نہ ٹھہرایا کریں۔ (کنا فی الوحیدی)