سورة الحجر - آیت 23
وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور یقینا ہم ہی زندگی دیتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہم ہی سب کے وارث ہوں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6۔ یعنی سب فنا ہوجائیں گے۔ مال و متاع جو کچھ بچ رہے گا وہ سب اللہ تعالیٰ ہی کا ہے۔ (موضح)۔