سورة الحجر - آیت 20
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے تمہارے لیے اس میں زندگی کے اسباب (١٣) پیدا کیے، اور ان کے لیے بھی جنہیں تم روزی نہیں دیتے ہو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3۔ بلکہ اللہ تعالیٰ روزی دیتا ہے اور جو تمہاری خدمت کرتے ہیں۔ اس سے مراد مربوط ہیں نوکرچاکر اور جانور وغیرہ جن کا رازق درحقیقت اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ (شوکانی)۔