سورة الحجر - آیت 12

كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہم مجرموں کے دلوں میں کفر اور انکار رسالت (٩) کو اسی طرح داخل کردیتے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10۔ ” نسلکہ“ میں ضمیر کا مرجع قرآن ہے۔ یعنی جب بدکاری سے باز نہیں آتے تو اس کی سزا یہدیتے ہیں کہ انہیں قرآن اور رسول کے ساتھ کفر و استہزا کا عادی بنادیتے ہیں۔