سورة الحجر - آیت 11
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جب بھی ان کے پاس کوئی رسول آتا تھا تو اس کا مذاق اڑاتے تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9۔ آنحضرتﷺ کو تسلی دی گئی ہے کہ آپﷺ ان کے تکذیب و استہزا سے رنجیدہ نہ ہوں۔ ہر زمانہ میں کفار نے انبیاء کی اسی طرح ہنسی اڑائی ہے۔