سورة الحجر - آیت 1
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
الر (١) یہ کتاب کامل اور تمام امور کو بیان کرنے والی، قرآن کی آیتیں ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10۔ الکتاب یعنی وہ عظیم الشان کتاب جس کے علاوہ کوئی کتاب ” الکتاب“ کہلانے کی مستحق نہیں اور قرآن مبین یعنی وہ قرآن جس کا مدعا نہایت واضح اور صاف ہے۔