سورة ابراھیم - آیت 30
وَجَعَلُوا لِلَّهِ أَندَادًا لِّيُضِلُّوا عَن سَبِيلِهِ ۗ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور انہوں نے غیر اللہ کو اس کا شریک ٹھہرایا تاکہ لوگوں کو اس کی راہ سے بھٹکائیں، آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ (کچھ دنوں کے لئے) مزے اڑا لو، اس کے بعد یقینا تمہارا ٹھکانا جہنم ہوگا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7۔ ان کی پوجا کرنے لگے اور دکھ درد میں انہیں پکارنے لگے۔ ف 8۔ یعنی اچھا ! اگر تم باز نہیں آتے تو چند روز دنیا کے مزے اڑالو مگر کب تک ؟ آخر کار تمہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہنا ہے۔ یہ ڈرانے اور متنبہ کرنے کے لئے فرمایا ہے۔