سورة ابراھیم - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان بے حد رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10۔ یہ پوری سورت مکی ہے البتہ بعض مفسرین (رح) نے اس کی دو یا تین آیتوں۔ الم ترالی الذین…تا…فان مصیرکم الی النار کو مدنی بنایا ہے جو بدر میں مسلمانوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مشرکین کے بارے میں نازل ہوئیں۔ پہلی سورت کے ساتھ اس لحاظ سے مناسبت ظاہر ہے کہ وہ قرآن کی مدح پر مشتمل ہے کہ یہ قرآن ان کے تمام مطالبوں کے جواب کے لئے کافی ہے اور اس سورۃ کو بھی قرآن کی مدح سے شروع کیا گیا ہے۔ (روح)۔