سورة الرعد - آیت 34

لَّهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَقُّ ۖ وَمَا لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِن وَاقٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

انہیں دنیا کی زندگی میں عذاب (٣٢) ملے گا اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی سخت ہوگا اور انہیں اللہ سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5۔ یعنی عنقریب قتل، قید اور ذلیل ہوں گے۔