سورة الرعد - آیت 29

الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَىٰ لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جوگ لوگ (اس دنیا میں) اہل ایمان ہوں گے اور عمل صالح کریں گے انہیں (آخرت میں) خوشیاں (٢٥) ملیں گی، اور رہائش کی عمدہ جگہ ملے گی۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2۔ خوشی یا مبارک باد ” طوبیٰ“ کے لفظی معنی ہیں۔ بعض احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ” طوبیٰ“ جنت کے ایک درخت کا نام بھی ہے۔ (ابن کثیر)