سورة یوسف - آیت 98

قَالَ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي ۖ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یعقوب نے کہا، میں عنقریب تمہارے لیے اپنے رب سے مغفرت طلب کروں گا وہ بیشک بڑا معاف کرنے والا بے حد مہربان ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12۔ یعنی دعا قبول ہونے کی گھڑی آنے دو، میں تمہارے لئے استغفار کروں گا۔ بعض صحابہ (رض) کہتے ہیں کہ حضرت یعقوب ( علیہ السلام) کو تہجد کے وقت کا انتظار تھا اور بعض کہتے ہیں کہ جمع کی شب کا۔ (ابن کثیر)۔