سورة یوسف - آیت 91

قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللَّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَاطِئِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

انہوں نے کہا، اللہ کی قسم ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہم پر فوقیت (٧٨) دی اور ہم لوگ بیشک گناہ گار تھے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4۔ یعنی تقویٰ ور صبر کی وجہ سے تمہیں اللہ نے فضیلت دی اور ہم نے تمہارے ساتھ جو کچھ کیا اس میں ہم قصوروار ہیں۔ (روح)۔ شاہ صاحب فرماتے ہیں : تیرا خواب سچا تھا اور ہمارا حسد غلط (موضح)۔