سورة یوسف - آیت 61
قَالُوا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ وَإِنَّا لَفَاعِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہوں نے کہا، ہم پہنچتے ہی اس کے باپ کو اسے ہمارے ساتھ بھیجنے پر راضی (٥٣) کریں گے، اور ہم ضرور ایسا کریں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 11۔ یعنی ہم سے جس طرح بھی بن پڑے گا اسے اپنے ساتھ لانے کی کوشش کریں گے۔