سورة یوسف - آیت 60
فَإِن لَّمْ تَأْتُونِي بِهِ فَلَا كَيْلَ لَكُمْ عِندِي وَلَا تَقْرَبُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس اگر تم اسے نہیں لائے تو تمہارے لیے میرے پاس غلہ نہیں ہے اور میرے قریب نہ آنا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10۔ ممکن ہے انہوں نے حضرت یوسف ( علیہ السلام) سے اپنے چھوٹے بھائی کا ذکر کیا ہو یا اپنے علاوہ ان کے حصے کا غلہ بھی مانگا ہو ور اس طرح حضرت یوسف ( علیہ السلام) کو انہیں یہ حکم دینے کا موقع مل گیا ہو کہ آئندہ جب تو اپنے چھوٹے بھائی کو بھی ساتھ لائیں ورنہ غلہ نہیں ملے گا۔ (از روح)