سورة یوسف - آیت 54

وَقَالَ الْمَلِكُ ائْتُونِي بِهِ أَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِي ۖ فَلَمَّا كَلَّمَهُ قَالَ إِنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِينٌ أَمِينٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور بادشاہ نے کہا، اسے میرے پاس لاؤ، میں اسے اپنا خالص صلاح کار (٤٨) بناؤں گا، پس جب ان سے بات کی تو کہا کہ تم آج سے ہمارے نزدیک صاحب مرتبہ اور قابل اعتماد ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3۔ یا حضرت یوسف ( علیہ السلام) نے بادشاہ سے گفتگو کی۔ (روح)۔ ف 4۔ اب سے عزیز کا علاقہ موقوف کیا اپنی صحبت میں رکھا (موضح)۔