سورة یوسف - آیت 26
قَالَ هِيَ رَاوَدَتْنِي عَن نَّفْسِي ۚ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْ أَهْلِهَا إِن كَانَ قَمِيصُهُ قُدَّ مِن قُبُلٍ فَصَدَقَتْ وَهُوَ مِنَ الْكَاذِبِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یوسف نے کہا اسی نے مجھے گناہ (٢٦) پر مجبور کرنا چاہا تھا، اور عورت کے خاندان والوں میں سے ایک گواہ نے گواہی دی کہ اگر اس کی قمیص آگے سے پھٹی ہے تو یہ سچی ہے اور یوسف جھوٹا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4۔ اور میں اس سے بچنے کے لئے بھاگا اور اس نے پیچھے سے میرا کرتا کھینچ کر پھاڑ دیا۔