سورة یوسف - آیت 14

قَالُوا لَئِنْ أَكَلَهُ الذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّا إِذًا لَّخَاسِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بھائیوں نے کہا (١٤) کہ اگر اسے بھیڑیا کھا گیا، حالانکہ ہماری ایک جماعت ہے، تو ہم یقینا بہت بڑے خسارے میں رہیں گے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7۔ پھر ہمارا زور کس روز کام آئے گا۔ ہم دس مضبوط جوان ہیں۔