سورة یوسف - آیت 12
أَرْسِلْهُ مَعَنَا غَدًا يَرْتَعْ وَيَلْعَبْ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کل اسے ہمارے ساتھ جانے (١٢) دیجیے، تاکہ کھائے پیے اور کھیلے کودے، اور ہم یقینا اس کی حفاظت کریں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5۔ بکریاں چرانے کو جنگل جاتے تھے۔ (موضح)۔