سورة ھود - آیت 118

وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً ۖ وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور اگر آپ کا رب چاہتا (٩٦) تو تمام لوگوں کی ایک ہی جماعت بنا دیتا، اور لوگ ہمیشہ آپس میں اختلاف کرتے رہیں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1۔ یعنی یہ مختلف ادیان، مذاہب اور طریقوں پر چلتے رہینگے۔