سورة ھود - آیت 97
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَاتَّبَعُوا أَمْرَ فِرْعَوْنَ ۖ وَمَا أَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِيدٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس، پس انہوں نے فرعون کی راہ کی ہی اتباع کی، حالانکہ فرعون کی راہ صحیح نہیں تھی۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10۔ کھلے معجزے سے مراد عصا اور نشانیوں سے مراد وہ دوسری نونشانیاں ہیں جو سورۃ اسراء (آیت 101) اور سورۃ نحل (آیت 12) میں مذکور ہیں۔