سورة ھود - آیت 76

يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۖ إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ۖ وَإِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے ابراہیم ! آپ اس معاملہ میں نہ پڑیے (٦٢) آپ کے رب کا حکم آچکا اور بیشک ان پر عذاب آکر رہے گا جسے روکا نہیں جاسکتا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11۔ یہ فرشتوں کی بات ہے جو انہوں نے بالآخر حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) سے کہی اور اس کے بعد وہ قوم لوط پر عذاب نازل کرنے روانہ ہوگئے۔