سورة ھود - آیت 71

وَامْرَأَتُهُ قَائِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنَاهَا بِإِسْحَاقَ وَمِن وَرَاءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ان کی بیوی کھڑی تھی (٥٨) وہ ہنسنے لگی، پس ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4۔ اس ڈر سے خوش ہو کر ہنس پڑیں۔ حق تعالیٰ نے خوشی پر اور خوشیاں بڑھائیں۔ (موضح)۔ ف 5۔ خوش خبری حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کی بجائے حضرت سارہ کو اس لئے دی گئی کہ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کے ہاں تو ان کی دوسری بیوی حضرت ہاجرہ سے حضرت اسماعیل پیدا ہوچکتے تھے لیکن حضرت سارہ ابھی تک بے اولاد تھیں۔