سورة ھود - آیت 55
مِن دُونِهِ ۖ فَكِيدُونِي جَمِيعًا ثُمَّ لَا تُنظِرُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو، تو تم سب ملکر میرے خلاف سازش کرلو، پھر مجھے مہلت بھی نہ دو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3۔ یعنی یہ جو تم کہتے ہو کہ ہمارے کسی معبود کی تم پر مارپڑگئی ہے تو اگر تم اور تمہارے یہ سب معبود مل کر بھی میرا کچھ بگاڑ سکتے ہیں تو بگاڑ لیں اور مجھے ذرا مہلت نہ دیں۔ ورنہ جان لو کہ تم بھی جھوٹے اور تمہارے یہ معبود بھی غلط۔ (وحیدی)۔