سورة ھود - آیت 26

أَن لَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۖ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، بیشک میں تمہارے بارے میں ایک دردناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1۔ اس ” عذاب الیم“ سے مراد آخرت کا عذاب بھی ہوسکتا ہے اور طوفان کا عذاب بھی۔ (روح المعانی) یہ وہی بات ہے جو اس سے پہلے سورۃ کے آغاز میں آنحضرت ﷺکی زبان سے ادا ہوئی۔