سورة یونس - آیت 96

إِنَّ الَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بیشک جن لوگوں کے خلاف آپ کے رب کا فیصلہ (٦٢) صادر ہوچکا ہے، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2۔ یعنی وہ کفر پر مرینگے اور اپنی ضد، تعصب اور ہٹ دھرمی کی بدولت انہیں ایمان لانے کی توفیق نصیب نہ ہوگی۔ (کذافی شوکانی)۔