سورة یونس - آیت 77
قَالَ مُوسَىٰ أَتَقُولُونَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَكُمْ ۖ أَسِحْرٌ هَٰذَا وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
موسی ٰنے کہا کہ جب حق تمہارے پاس آگیا، تو کیا تم اسے جادو کہتے ہو؟ کیا یہ جادو ہے؟ جادوگر تو کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6۔ حالانکہ تم دیکھ رہے ہو کہ میں دلیل و برہان کی رو سے کامیاب ہوں تو پھر یہ جادو کیسے ہوسکتا ہے۔ اس میں آئندہ جادوگروں کے ساتھ مقابلہ میں کامیابی اور ان کی ناکامی کی طرف بھی اشارہ فرما دیا ہے۔