سورة یونس - آیت 75
ثُمَّ بَعَثْنَا مِن بَعْدِهِم مُّوسَىٰ وَهَارُونَ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ بِآيَاتِنَا فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا مُّجْرِمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ (٥٣) اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنی آیتوں کے ساتھ بھیجا تو انہوں نے کبر و غرور کی راہ اختیار کی اور وہ لوگ اہل جرائم تھے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5۔ یہ قوم موسیٰ و ہارون کا دوسرا قصہ ہے جو غرق ہونے میں قوم نوح کی مثال ہیں اور آنحضرت ﷺ کو تسلی دی ہے قریش آپﷺ کو بھی جادوگر بتلا رہے ہیں مگر ان میں سے بعض تو ان جادوگروں کی طرح ایمان لے آئیں گے اور جو فرعون کی طرح اپنے کفر پر اڑے رہے وہ تباہ و برباد ہوں گے (سید احمد حسن)۔