سورة یونس - آیت 70

مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِيقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِيدَ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ لوگ دنیا میں عارضی طور پر مزے کرلیں، پھر انہیں ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے، پھر ہم انہیں ان کے کفر کی وجہ سے سخت عذاب کا مزا چکھائیں گے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9۔ بس زیادہ سے زیادہ یہ کہ اللہ تعالیٰ پر بہتان باندھ کر کچھ دنیا کمالیں پھر موت کے عبد ان کفریات کی خوف سزا ملے گی۔