سورة یونس - آیت 17
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس اس آدمی سے بڑھ کر ظالم (١٦) کون ہے جو اللہ کے بارے میں جھوٹ بولے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے، بیشک مجرم لوگ کامیاب نہیں ہوں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5۔ یعنی اگر یہ قرآن خود میں نے تصنیف کرلیا ہے جیسا کہ تم سمجھتے ہو تو میں نے خدا پر بہتان باندھا جس کے برابر کوئی گناہ نہیں۔ مگر اس کا خدا کی طرف سے ہونا اوپر کے دلائل سے ثابت ہوچکا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر تم نے اس کی آیات کوجھٹلایاتو تم سے بڑھ کر کوئ گناہ گار نہیں اور ایسے گنہگاراور مجرم کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔ (کبیر)۔