سورة یونس - آیت 1

الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

الر (١) یہ حکمت والی کتاب (قرآن کریم) کی آیتیں ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١١۔ یہ حروف مقطعات ہیں۔ تشریح کے لئے دیکھئے سورۃ بقرہ آیت ا۔ اقرطبی)۔ ف ١٢۔ محکم کتاب (قرآن پاک) یعنی جس کے حلال و حرام اور حدود واحکام کبھی منسوخ نہ ہوں گے یا جس میں حکمت و دانش بھری ہے یا جو غلطیوں اور اختلاف سے پاک ہے۔ لفظ ” حلیم“ کے یہ سب ہی معنی کئے جاسکتے ہیں۔ (قرطبی)۔