سورة التوبہ - آیت 92

وَلَا عَلَى الَّذِينَ إِذَا مَا أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوا وَّأَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا أَلَّا يَجِدُوا مَا يُنفِقُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور نہ ان کے لئے کوئی گناہ کی بات ہے جو آپ کے پاس آئے تاکہ آپ ان کے لئے سواری (70) کا انتظام کردیں، تو آپ نے کہا کہ میرے پاس تمہارے لئے کوئی سواری نہیں ہے، تو وہ واپس ہوگئے در آنحالیکہ ان کی آنکھوں سے غم کے مارے آنسو جاری تھے کہ ان کے پاس خرچ کرنے کے لئے مال نہیں ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 متعدد صحیح روایات میں ہے کہ یہ انصار (رض) کے مختلف قبیلوں کے ساٹھ آدمی تھے جو جہاد میں شرکت کے شوق میں نبی (ﷺ) کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے مگر چونکہ سواریوں کا انتظام نہ تھا اس لیے نبی (ﷺ) نے انہیں جہاد میں شرکت سے معذور قراردے دیا اس پر وہ دلوں میں حسرت لئے روتے ہوئے واپس ہوگئے جیسا کہ اس آیت میں اس کی تصریح کی گئی ہے۔ ( فتح القدیر وغیر ہ)