سورة التوبہ - آیت 15
وَيُذْهِبْ غَيْظَ قُلُوبِهِمْ ۗ وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ان کے دلوں سے غیظ و غضب کو دور کرے گا، اور اللہ تعالیٰ جس کی طرف چاہتا ہے اپنی توجہ فرماتا ہے، اور اللہ بڑا علم والا، بڑی حکمتوں والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 ان دو آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے پانچ وعدے فرمائے جو سب کے سب پورے ہوئے۔ فاللہ الحمد۔ ( وحیدی) ف 7 چنانچہ قریش کے سرداروں اور عام لوگوں میں کتنے ہی ایسے ہیں جنہیں فتح مکہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے توبہ کی تو فیق دی اور وہ مسلمان ہوئے جیسے عکرمہ بن ابی جہل ، ابو سفیان اور سہیل بن عمرو وغیر ھم۔ ( وحیدی)