سورة التوبہ - آیت 2

فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ ۙ وَأَنَّ اللَّهَ مُخْزِي الْكَافِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس (اے مشرکو !) اس ملک میں چار ماہ (2) تک چل پھر لو، اور جان لو کہ تم لوگ اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے ہو اور بے شک اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 ی اعلان ایام حج 10 ذی الحجہ 9 ھ کو کیا گیا گو یا اس وقت سے 10 ربیع الثانی 10 ھ تک ان کو مہلت دی گئی کہ اس میں اپنے معاملے پر اچھی طرح غور کرلیں لڑنا ہے و لڑائی کے لیے تیار ہوجائیں، ملک چھوڑ کر جانا ہے تو مدت ختم ہونے سے پہلے پہلے نکل جائیں اور اگر اسلام لانا ہے و اسلام لے آئیں۔