سورة الانفال - آیت 59
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَبَقُوا ۚ إِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اہل کفر یہ نہ سمجھیں کہ وہ اللہ کی رسائی سے باہر نکل (49) گئے ہیں، وہ اللہ کو کبھی بھی عاجز نہیں بنا سکتے ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 کبھی ہمارے قابو سے باہر نہیں جاسکتے۔ ہم جب چاہیے ان کی گردن مروڑ دیں اور جس قسم کا عذاب چاہیں ان پر نازل کردیں، ( کذافی )