سورة الانفال - آیت 57
فَإِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِم مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس اگر آپ جنگ میں ان پر غالب (47) آجائیں تو انہیں قتل کر کے ان دشمنوں کو تتر بتر کردیجئے جو ان کے پیچھے موجود ہیں، شاید کہ وہ نصیحت حاصل کریں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی انہیں بد عہدی کی ایسی سخت سزا دو کہ ان کے پیچھے جو دوسرے ایسے کفار موجود ہیں اور جن سے تمہارا معاہدہ ہے وہ بھی مر عوب جائیں اور انہیں ایسی عبرت حاصل ہو کہ معاہدہ کی خلاف ورزی کا نام تک نہ لیں۔ ( از وحیدی)