سورة الانفال - آیت 32
وَإِذْ قَالُوا اللَّهُمَّ إِن كَانَ هَٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِندِكَ فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاءِ أَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جب انہوں نے کہا، اے اللہ ! اگر یہ قرآن تیری برحق کتاب ہے، تو ہم پر آسمان سے پتھروں (26) کی بارش کردے، یا ہم کوئی اور دردناک عذاب بھیج دے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 صحیح بخاری میں حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ یہ دعا کرنے والا ابو جہل تھا چونکہ باقی سب بے اسے پسند کیا تھا اس لیے اسے سب کی طرف منسوب کردیا گیا۔