سورة الاعراف - آیت 202
وَإِخْوَانُهُمْ يَمُدُّونَهُمْ فِي الْغَيِّ ثُمَّ لَا يُقْصِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور کافروں کے (شیطان) بھائی انہیں کھینچ کر گمراہی (131) میں پہنچا دیتے ہیں، اور اس بارے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی خدا سے ڈرنے والے لوگوں کے مقابلہ میں ان کافرو کا جو اپنی شرارت اور خیاثت نفس میں شیطان کے بھائی ہیں۔ حال یہ ہے کہ ان کو شیاطین گمراہی میں گھسیٹ کرلے جاتے ہیں اور ان کو بھٹکانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔ ( ابن کثیر )