سورة الاعراف - آیت 194
إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ ۖ فَادْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا لَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک اللہ کے سوا جنہیں تم پکارتے ہو، وہ تم ہی جیسے اللہ کے بندے ہیں، تو تم انہیں پکارو، اور اگر تم سچے ہو تو انہیں تمہاری پکار کا جواب دینا چاہئے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 یعنی تمہارے عقیدہ کے مطابق اگر ان میں عقل وفہم ہے بھی تو زیادہ سے زیادہ ان کا تمہارے جیسا بندہ ہونا ثابت ہوسکتا ہے مگر یہ تو تمہاری طرح کی جاندرا بھی نہیں ہیں۔ جیسا کہ بعد کی آیت میں امثا لکم ہونے کی بھی نفی کردی ہے۔ (کذافی الکبیر) ف 3 تمہاری دعاؤں کو قبول اور تمہاری مرادوں کو پو را کریں ،