سورة الاعراف - آیت 164

وَإِذْ قَالَتْ أُمَّةٌ مِّنْهُمْ لِمَ تَعِظُونَ قَوْمًا ۙ اللَّهُ مُهْلِكُهُمْ أَوْ مُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ قَالُوا مَعْذِرَةً إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جب ان کی ایک جماعت (99) نے کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں وعظ و نصیحت کرتے ہو جنہیں اللہ یا تو ہلاک کرنے والا ہے یا سخت عذاب دینے والا ہے؟ تو انہوں نے کہا تاکہ ہم اپنے رب کے حضور معذور سمجھے جائیں، اور ممکن ہے کہ وہ لوگ اللہ سے ڈرنے لگیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی اس بستی کے نیک لوگوں میں سے ایک گروہ نے ان لوگوں سے کہا جو اس حیلہ سازی سے شکار کرنے والوں کو منع کرتے تھے ۔جمہور مفسرین (رح) کا خیال ہے کہ اس بستی کے لوگ تین گروہوں میں تقسیم ہوگئے تھے ایک ظالم جو حیلہ سازی سے ہفتہ کے دن مچھلیوں کا شکار کرتے تھے، دوسرا گروہ جو ان کو ایسا کرنے سے منع کرتا تھا اور تیسرا گروہ وہ جو خود اگرچہ نیک تھا لیکن دوسروں کو برائی سے منع نہیں کرتا تھا۔ پس یہاں أُمَّةسے مراد یہی تیسرا گروہ ہے۔ ( ابن کثیر) ف 7 یعنی کیوں ان کے سمجھانے میں وقت ضائع کرتے ہو جب کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے دنیا میں ہلاکت اور آخرت میں عذاب لکھ دیا ہے تو تم انہیں کیسے بچالو گے مطلب یہ ہے کہ خود نیکی کرتے رہو اور انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو ( ماخوذ از ابن کثیر) ف 8 ایسانہ ہو کہ وہ ہمیں بھی اس جرم میں پکڑ لے تاکہ تم امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے فریضہ سے دست کش ہو کر کیوں بیٹھ گئے تھے،