سورة الاعراف - آیت 139
إِنَّ هَٰؤُلَاءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِيهِ وَبَاطِلٌ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک یہ لوگ جس دین پر ہیں وہ تباہ و برباد کردیا جائے گا، اور ان کا تمام کیا دھرا بے کار ہوجائے گا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 یہ بھی ان کے مطالبہ کی تر دید اور اس کا جواب ہے، یعنی اس کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ دنیا میں گمراہی وبربادی اور آخرت میں عذاب کا باعث ہے۔