سورة الاعراف - آیت 111
قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَأَرْسِلْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
لوگوں نے (فرعون سے) کہا، ابھی اسے اور اس کے بھائی کو روک رکھئے، اور (ملک کے) تمام شہروں میں نمائندے بھیج دیجئے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی انکے بارے میں بھی کوئی فیصلہ نہ کیا جائے اور ان کا معاملہ چند روز ملتوی رکھا جائے أَرۡجِه اصل میں أَرۡجِئهُ ہمزہ ساکن اور ہُ مضمومہ کے ساتھ ہے۔