سورة البقرة - آیت 99
وَلَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۖ وَمَا يَكْفُرُ بِهَا إِلَّا الْفَاسِقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ہم نے تم پر کھلی آیتیں (١٥٢) اتاری ہیں، اور ان کا انکار فاسق لوگ ہی کریں گے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4: ’’کھلی آیتیں‘‘ یعنی واضح نشانیاں جن میں آنحضرت کی نبوت کا بیّن ثبوت موجود ہے۔ اما م رازی لکھتے ہیں کہ قرآن پاک کے علاوہ آنحضرت (ﷺ) کے جملہ معجزات اس کے تحت آسکتے ہیں۔ (ابن کثیر۔ رازی )