سورة الاعراف - آیت 62
أُبَلِّغُكُمْ رِسَالَاتِ رَبِّي وَأَنصَحُ لَكُمْ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں اپنے رب کے پیغامات تم تک پہنچاتا ہوں، اور تمہارا خیر خواہ ہوں، اور میں اللہ کی جانب سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم لوگ نہیں جانتے ہو
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 کیونکہ میری طرف وحی میری طرف وحی آتی ہے اور تمہاری وحی نہیں آتی۔ ( شوکانی )