سورة الانعام - آیت 89
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ۚ فَإِن يَكْفُرْ بِهَا هَٰؤُلَاءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا بِهَا بِكَافِرِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب بھی دی، قوت فیصلہ بھی اور نبوت بھی۔[٨٩] اگر یہ کافر ان باتوں کا انکار کرتے ہیں (تو پروا نہیں) ہم نے کچھ اور لوگوں کے سپرد [٩٠] یہ خدمت کردی ہے جو ان باتوں کے منکر نہیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاِنْ يَّكْفُرْ بِهَا هٰۤؤُلَآءِ ....: یعنی اگر یہ لوگ اس کتاب، حکم اور نبوت کو نہ مانیں ( اس سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو نہ ماننے والے کفار اور مشرکین ہیں) تو ہم نے ان(کتاب اور نبوت) کے لیے ایسے لوگ مقرر کیے ہیں ( اس سے مراد مہاجرین، انصار اور قیامت تک آنے والے ایمان دار ہیں) جو ان نعمتوں کا انکار نہیں کرتے۔