سورة الفیل - آیت 3
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ان پرندوں کے غول کے غول بھیج دیے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اَرْسَلَ عَلَيْهِمْ....: ’’ اَبَابِيْلَ‘‘ عام طور پر ایک خاص قسم کی چڑیوں کو ’’ابابیل‘‘ کہا جاتا ہے، مگر یہ درست نہیں۔ ’’ اَبَابِيْلَ‘‘ ان گھوڑوں یا پرندوں کو کہا جاتا ہے جو گروہ در گروہ اور جھنڈ کے جھنڈ آئیں۔ یہ لفظ جمع ہی استعمال ہوتا ہے، بعض نے اس کی واحد ’’إِبَّالَةٌ ‘‘ بیان کی ہے۔