سورة العاديات - آیت 10
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جو کچھ سینوں میں (چھپے ہوئے راز) ہیں انہیں [١٠] ظاہر کردیا جائے گا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ حُصِّلَ مَا فِي الصُّدُوْرِ: دوسرے اعمال تو پہلے ہی ظاہر ہو چکے تھے، مگر دل کی نیت اور ارادے کے متعلق خیال ہو سکتا تھا کہ اسے کون جانتا ہے، تو اس وقت وہ بھی ظاہر کر دیے جائیں گے،جیساکہ فرمایا : ﴿ يَوْمَ تُبْلَى السَّرَآىِٕرُ ﴾ [الطارق : ۹ ] ’’جس دن پوشیدہ راز ظاہر کیے جائیں گے۔‘‘